Urticaria
- Home
- Urticaria
یورٹیکاریا (Urticaria) کیا ہے؟
یورٹیکاریا کو عام زبان میں چھپاکی کہتے ہیں۔ یہ جلد پر اچانک ظاہر ہونے والے لال ابھار یا دانے ہوتے ہیں جن کے ساتھ خارش، جلن یا سوجن ہو سکتی ہے۔
علامات (Symptoms)
- کوئی نشانکبھی ہو سکتا ہے
- ہونٹ، آنکھ یا جلد کی سوجن
- شدید خارش
- چانک لال دانے / دھبے
نوٹ: یہ دانے آتے جاتے رہتے ہیں، ایک جگہ ختم ہو کر دوسری جگہ آ سکتے ہیں۔
چھپاکی کیوں ہوتی ہے؟ (Causes)
جب جسم کسی چیز کو خطرناک سمجھتا ہے تو Histamine خارج ہوتا ہے، جس سے خارش اور دانے بنتے ہیں۔
- 1) کھانے سے: انڈا، مونگ پھلی، سمندری کھانا، اسٹرابیری، چاکلیٹ، فاسٹ فوڈ/فوڈ کلر
- 2) دواؤں سے: درد کی دوائیں، اینٹی بایوٹک، بخار کی دوائیں
- 3) انفیکشن سے: نزلہ، زکام، گلے کا انفیکشن، پیٹ کے کیڑے، H. pylori بیکٹیریا
- 4) معدے کی تیزابیت: بدہضمی، معدے کی جلن
- 5) موسم سے: زیادہ گرمی، زیادہ ٹھنڈ، پسینہ
- 6) ذہنی دباؤ: ڈر، غصہ، ٹینشن
- 7) کبھی وجہ معلوم نہیں ہوتی: Chronic Idiopathic Urticaria
کس کو زیادہ خطرہ ہے؟ (High Risk)
- بالغ خواتین
- آٹو امیون بیماری والے
- زیادہ ٹینشن لینے والے
- الرجی کی خاندانی تاریخ
- دمہ کے مریض
- الرجی والے افراد
کیا چیزیں چھپاکی کو بڑھاتی ہیں؟ (Aggravating Factors)
- گرمی و پسینہ
- ٹائٹ کپڑے
- بار بار خارش
- گرم پانی
- اسٹرائڈ کریم
- فاسٹ فوڈ یا حد سے زیادہ کھانا
- ذہنی دباؤ (Stress)
کیا چیزیں آرام دیتی ہیں؟ (Relieving Factors)
- ڈھیلے کپڑے پہننا
- ٹھنڈا پانی
- خارش نہ کرنا
- الرجی والی چیزوں سے پرہیز
- صحیح دوا استعمال کرنا
- وقفے وقفے سے ہلکی غذا
علاج (Management)
-
وجہ ڈھونڈیں:
- مسئلہ پیدا کرنے والا کھانا یا دوا بند کریں
- معدے کی تیزابیت اور H. pylori کا علاج کریں
-
دوائیں (صرف ڈاکٹر کے مشورے سے):
- Antihistamines: Cetirizine، Loratadine
-
شدید حالت میں:
- ہونٹ، آنکھ یا زبان سوج جائے → فوراً ہسپتال جائیں
- سانس میں دشواری ہو → فوری علاج
-
گھریلو احتیاط:
- سادہ غذا
- فاسٹ فوڈ سے پرہیز
- نہانے کے بعد موئسچرائزر لگائیں
- بچوں کے ناخن چھوٹے رکھیں
کیا نہیں کرنا؟ (Do Not)
- خود سے اسٹرائڈ کریم لگانا
- بار بار خارش کرنا
- گرم پانی میں نہانا
- ڈاکٹر کے بغیر دوا لینا
یاد رکھیں: چھپاکی اکثر خطرناک نہیں، صبر، پرہیز اور صحیح علاج سے کنٹرول میں آ جاتی ہے۔
