Acne
- Home
- Acne
مہاسے (Acne): وجوہات اور علاج
مہاسے کیا ہوتے ہیں؟
مہاسے چہرے، کمر، سینے یا کندھوں پر نکلنے والے دانے ہوتے ہیں جو لال، سفید یا پیپ دار ہو سکتے ہیں۔ یہ تب بنتے ہیں جب جلد کے مسام (Pores) تیل، مردہ خلیات یا جراثیم کی وجہ سے بند ہو جائیں۔
وجوہات اور خطرے کے عوامل (Risk Factors & Causes)
- جلد کا زیادہ تیل بنانا
- مساموں کا بند ہونا
- بیکٹیریا کا انفیکشن
- ہارمونز کی تبدیلی
سوڈو فولیکولائٹس (Pseudofolliculitis)
اسے عام زبان میں "اندرونی بال" (Ingrown Hair) یا "شیونگ بمپس" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب تھریڈنگ، ویکسنگ یا ریزر کے بعد بال جلد سے باہر آنے کے بجائے اندر کی طرف بڑھنے لگتے ہیں، جس سے سوزش اور دانے بن جاتے ہیں۔
نائٹ کریمز (Night Creams)
ہیوی اور چکنی نائٹ کریمز مساموں کو بند کر دیتی ہیں، خاص طور پر چکنی جلد میں۔ اس سے وائٹ ہیڈز، سسٹک ایکنی اور Cosmetica Acne پیدا ہو سکتی ہے۔
بلیچنگ (Bleaching)
غیر معیاری بلیچ یا سٹیرائڈ والی کریمیں جلد کو نقصان پہنچا کر "Steroid Induced Acne" کا سبب بن سکتی ہیں۔
ایکسفولی ایشن (Exfoliation)
ضرورت سے زیادہ اسکرب جلد کو خشک اور متاثر کرتا ہے، جس سے زیادہ تیل بنتا ہے اور ایکنی بڑھتی ہے۔
غذا اور ایکنی کا تعلق
1) چینی اور ہائی GI غذائیں
سفید چینی، کولڈ ڈرنکس، سفید ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز خون میں شوگر بڑھا کر انسولین میں اضافہ کرتی ہیں، جس سے جلد زیادہ تیل بناتی ہے اور دانے نکلتے ہیں۔
2) فاسٹ فوڈ اور چکنائی
برگر، پیزا اور تلی ہوئی اشیاء جسم میں سوزش بڑھا کر مہاسوں کو خراب کر سکتی ہیں۔
3) چاکلیٹ اور کیفین
زیادہ چاکلیٹ، چائے یا کافی کچھ افراد میں دانوں کو بڑھا سکتی ہے۔
4) خشک میوہ جات
ہر شخص کا ردعمل مختلف ہوتا ہے۔ فوڈ ڈائری رکھنا مفید ہے تاکہ معلوم ہو سکے کون سی غذا دانے بڑھا رہی ہے۔
کن لوگوں میں زیادہ ہوتے ہیں؟
- 10 سے 25 سال کے نوجوان
- چکنی جلد والے افراد
- ہارمونل تبدیلی (بلوغت، ماہواری)
- موروثی اثرات
احتیاط: کیا چیزیں مہاسے بڑھاتی ہیں؟
- دانوں کو دبانا یا چھیلنا
- زیادہ میک اپ یا چکنی کریمیں
- جنک فوڈ اور نیند کی کمی
- اسٹیرائڈ کریمیں
بہتری کے طریقے
- دن میں 2 بار ہلکا فیس واش
- زیادہ پانی پینا
- متوازن غذا اور بھرپور نیند
- اسٹریس سے بچاؤ
علاج کا طریقہ کار (Management Plan)
ہلکے مہاسے
Adapalene یا Benzoyl Peroxide جیسی کریمیں (ڈاکٹر کے مشورے سے)
درمیانے مہاسے
اینٹی بائیوٹک جیل یا گولی (صرف ڈاکٹر کے مشورے سے)
شدید مہاسے
ڈرمٹالوجسٹ سے باقاعدہ علاج اور ممکنہ ہارمونل تھراپی
جدید علاج
سولاری لیزر (Solari Laser - IPL)
یہ IPL ٹیکنالوجی ایکنی بیکٹیریا کو ختم کر کے سوزش کم کرتی ہے اور مستقبل کے دانوں کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔
ایڈوا ٹی ایکس لیزر (Adva TX Laser)
جدید ڈوئل ویولینتھ لیزر جو ایکٹو ایکنی اور اس کے نشانات دونوں کا علاج کرتا ہے۔
سیلیسیلک ایسڈ پیل (Salicylic Acid Peel)
مساموں کی گہرائی تک صفائی کر کے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بلیو لائٹ تھراپی
محفوظ طریقہ جو ایکنی بیکٹیریا کو ختم کر کے سوزش کم کرتا ہے۔
ایکنی کے بارے میں غلط فہمیاں (Myths)
- ایکنی صرف گندگی کی وجہ سے نہیں ہوتی
- دانوں کو دبانے سے وہ جلدی ٹھیک نہیں ہوتے
- ٹوتھ پیسٹ ایکنی کا علاج نہیں
- چکنی جلد کو بھی Non-Comedogenic موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے
- دھوپ ایکنی کا علاج نہیں
- شادی کے بعد ایکنی خود بخود ختم نہیں ہوتی
- ہر میک اپ ایکنی کا سبب نہیں بنتا (Oil-Free استعمال کریں)
ضروری انتباہ
- خود سے دوائیں استعمال نہ کریں
- گھریلو ٹوٹکوں جیسے لیموں یا ٹوتھ پیسٹ سے پرہیز کریں
- درست علاج اور صبر سے مہاسے کنٹرول ہو جاتے ہیں
