Melasma
- Home
- Melasma
چہرے کے کالے دھبے یا چھائیوں کے بارے میں ضروری معلومات
میلازما چہرے پر بھورے یا کالے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر گالوں، پیشانی، ناک اور اوپری ہونٹ پر نظر آتے ہیں۔ یہ کوئی خطرناک یا متعدی بیماری نہیں اور نہ ہی درد کرتی ہے۔
میلازما کیا ہوتا ہے؟
میلازما اس وقت ہوتا ہے جب جلد میں رنگ بنانے والا مادہ (Melanin) زیادہ مقدار میں بننے لگتا ہے۔
اہم وجوہات
- دھوپ (سب سے بڑی وجہ)
- ہارمونز کی تبدیلی (حمل، ہارمونل دوائیاں)
- خاندانی اثر
- غلط یا غیر معیاری whitening کریمیں
کن لوگوں میں چھائیاں زیادہ ہوتی ہیں؟
- خواتین
- گندمی یا سانولی رنگت والے افراد
- حاملہ خواتین
- وہ لوگ جو دھوپ میں زیادہ رہتے ہیں
کون سی چیزیں میلازما کو بڑھا دیتی ہیں؟
- سن اسکرین استعمال نہ کرنا
- دھوپ میں زیادہ رہنا
- جلد کو زیادہ رگڑنا یا سخت فیشل
- اسٹیرائیڈ یا غیر معیاری کریمیں
کون سی چیزیں میلازما کو بہتر کرتی ہیں؟
- روزانہ SPF 50 سن اسکرین کا استعمال
- دھوپ میں چہرہ ڈھانپ کر رکھنا
- مائلڈ فیس واش کا استعمال
- ڈاکٹر کی تجویز کردہ کریمیں
- صبر اور باقاعدگی
میلازما کا علاج کیسے ہوتا ہے؟
میلازما کے علاج کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ علاج کا انتخاب دھبوں کی شدت، جلد کی قسم اور مریض کی حالت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ہر مریض کے لیے ایک ہی علاج ضروری نہیں ہوتا۔ علاج آہستہ آہستہ اثر دکھاتا ہے اور سن اسکرین سب سے اہم جز ہے۔
1) لگانے والی ادویات (Topical Treatment)
رات میں لگانے والی مخصوص کریمیں جو جلد کے رنگ کو ہلکا کرتی ہیں۔ یہ عموماً پہلا اور بنیادی قدم ہوتا ہے۔ صرف ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
2) دوائیاں (Oral Medicines)
بعض مریضوں میں مخصوص گولیاں دی جاتی ہیں جو جلد میں رنگ (Melanin) بننے کے عمل کو کم کرتی ہیں۔ یہ دوا صرف ڈاکٹر کے مشورے سے دی جاتی ہے۔
3) کیمیکل پیل (Chemical Peels)
مخصوص کیسز میں کیمیکل پیل سے جلد کی اوپری تہہ کو بہتر کیا جاتا ہے تاکہ دھبے ہلکے ہوں۔
4) مائیکرونیڈلنگ (Microneedling)
کچھ حالات میں مائیکرونیڈلنگ مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہر مریض کے لیے ضروری نہیں۔
5) لیزر اور ٹوننگ (Laser / Toning)
منتخب کیسز میں لیزر یا ٹوننگ کی جا سکتی ہے، لیکن یہ صرف ماہر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے۔
کیا نہیں کرنا چاہیے؟
- خود سے کریمیں یا دوائیاں استعمال نہ کریں
- جلدی نتیجہ کی امید نہ رکھیں
- کسی کے کہنے پر لیزر یا انجیکشن نہ لگوائیں
میلازما ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
میلازما کا علاج آہستہ آہستہ اثر دکھاتا ہے۔ بہتری آنے میں عموماً 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ بعض مریضوں میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ جلدی نتیجہ کی امید رکھنا درست نہیں۔
کیا میلازما دوبارہ ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، اگر سن اسکرین کا استعمال چھوڑ دیا جائے، زیادہ دھوپ میں رہا جائے یا ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل نہ کیا جائے تو میلازما دوبارہ ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ ایک قابلِ کنٹرول مسئلہ ہے۔
City Skin Clinic میں میلازما اور چہرے کے کالے دھبوں کے علاج کے لیے جدید سہولیات اور مستند رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ ہر مریض کے لیے انفرادی نوعیت کا علاج تجویز کیا جاتا ہے۔
